• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں چھوٹا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

امریکا میں چھوٹا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا


امریکی ریاست لوزیانا میں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست لوزیانا میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ بے حد خوفزدہ بھی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران پرواز طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ سڑک پر ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اس واقعہ میں نہ صرف پائلٹ بالکل محفوظ رہے بلکہ طیارے کے قریب سے گزرتی گاڑیاں بھی کسی حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

تازہ ترین