• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس آج ہوگی


میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں اور میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف انٹرنیشنل آن لائن کانفرنس آج منعقد کی جارہی ہے۔

سیکریٹری آر آئی یو جے آصف علی بھٹی نے کہا کہ کانفرنس کا اہتمام جنگ، جیو ورکرز نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے تعاون سے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، یورپ اور پاکستان کے سنیئر صحافی شریک ہوں گے۔

سیکریٹری آر آئی یو جے نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور انسانی حقوق کی تنظمیوں کے رہنما بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

سیکرٹری آر آئی یو جے کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کانفرنس کاعنوان Chaining MSR is Chaining Media “ ہے، جو آج رات 8 بجے ہوگی۔

اس کانفرنس میں میں میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو نیب نے غیرقانونی طور پر گزشتہ 113 روز سےگرفتار کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین