وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قومی خزانے سے پیسا غائب ہونا، احتساب کے ڈر سے ریکارڈ غائب کرنا تو آپ نے سنا ہوگا، جبکہ ان کے دور میں جہاز بھی غائب ہوتے رہے۔
اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ قومی ائیرلائن کو تباہ کرکے ان کا مشیر خزانہ بائے ون گیٹ ون فری کا نعرہ لگاتا ہے اور اس کے بعد پیشکش کی جاتی ہے کہ پی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل مل مفت دی جائے گی۔
مراد سعید نے کہا کہ "بائے ون گیٹ ون فری" کا نعرہ اداروں کو تباہ کرنے کے بعد ن لیگ نے لگایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کے تباہ کردہ اداروں کو ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ حیرت ہے کہ یہ لوگ آج بھی ان اداروں کے اصلاحاتی عمل پر کیسے بات کرنے آجاتے ہیں۔