• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 24 گھنٹوں میں10705 کورونا ٹیسٹ کیے، 2222 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 705 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں کورونا کے 2 ہزار 222 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں 39 ہزار 837 مریض زیرِ علاج ہیں،37 ہزار 875 گھروں پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ  340 مریض آئسولیشن مراکز اور 1622 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 623 مریضوں کی حالت نازک ہے اور 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے 777 مریض صحتیاب ہوئے، اب  سندھ میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 53 ہزار 164 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ بتایا کہ کراچی میں آج 770 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا سے مزید 25 اموات ہوئیں، اسطرح اب تک سندھ میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد1526 ہوگئی۔

تازہ ترین