صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 1 ہزار 28 ہو گئی ہے ۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے273 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 28ہزار 116ہوگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24گھنٹوں میں کورونا کے 186مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوروناسےصحت یاب افراد کی تعداد 16 ہزار 428 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار 884 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 24گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، جبکہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 145 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔