• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی، چینی وزرا خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ (جنگ نیوز)سعودی عرب اور چینی خارجہ وزیروں کے درمیان گذشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔عرب میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ٹیلیفونک بات چیت میں اسٹریٹجک شراکت، دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین