کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے ملزمان کے موبائل فونز سے مزید ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق موبائل فونز سے ملنے والے ڈیٹا میں حملہ آور کراچی میں رابطے میں تھے ، حملہ آور کوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے،ذرائع کے مطابق حملہ آور جس نمبر سے رابطے میں رہے وہ ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا ،حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کی مختلف شواہد ملے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے قبضے سے اسمارٹ فون سمیت دو موبائل فونز ملے تھے ،دونوں موبائل فونز کی فرانسک کرائی گئی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔