• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب حکمران چورہونگےتوملک میں آفات ہی آئینگی،فضل الرحمٰن

جتوئی (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب حکمران چور ہونگے تو ملک میں بحران اور آفات ہی آئیں گی۔ جے یو آئی نے ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ کی مخالفت کی ہے۔ ملک میں موجود بڑی پارٹیاں اگر متحدہوتیں تو آج یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عباسی ہاؤس جتوئی میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے دفاتر کو بہاولپور اور ملتان میں قائم کرکے یہاں کے عوام سے ایک بھیانک مذاق کیا گیا، اس سے عوام کی دشواری میں اضافہ ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا جج ارشد ملک کے بارے میں عدلیہ نے بھی فیصلہ دے دیا ہے انکے فیصلوں پربھی نظرثانی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے عوام کی ریڑھ کی ہڈی ہی توڑ کر رکھ دی ہے۔ اگر موجودہ حکمران 5 سال اقتدار میں رہتے ہیں تو ملک کا دیوالیہ نکل جائیگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جے یو آئی کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوچکی ہیں اور مرحلہ وار پنجاب اور سندھ میں ہونگی اسکے بعد حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان کرینگے۔

تازہ ترین