• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی، 3ہفتے تک احتیاط کی ہدایت، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی، 3ہفتے تک احتیاط کی ہدایت، مریم اورنگزیب 



اسلام آباد،راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاوں سے پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز نے تین ہفتے تک شہباز شریف کو اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے اور رزلٹ آنے تک سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اب ڈرائنگ روم میں بیٹھے ن لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں اور عملی میدان میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا خاتمے کی جدوجہد میں اپنا لوہا منوایا ہے، امید ہے شہباز شریف بھی انکی تقلید کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر کورونا کیخلاف جنگ لڑینگے، بطور اپوزیشن لیڈر کورونا کیخلاف اخلاقی، سیاسی، مالی و قانونی محاذ پر لڑنا شہباز شریف کا فرض ہے، کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد امید ہے شہباز شریف کراچی سے خیبر تک کورونا کیخلاف جدوجہد کرتے نظر آئینگے اور جس دھج سے ریلیف لینے عدالت گئے تھے، امید ہے اسی دھج سے نیب میں بھی حاضر ہو کر اپنی چالیس سال کی لازوال، بے مثال اور شاندار کرپشن کی تفتیش میں تعاون کرینگے، اگر شہباز شریف کو کورونا کیخلاف جنگ میں رہنمائی چاہئے تو عثمان بزدار کی بہترین پرفارمنس سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین