• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، تاج محل سمیت دیگر یادگاریں بند رکھنے کا حکم

بھارتی شہر آگرہ میں عالمی وبا کورونا کے کیسز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر تاج محل سمیت دیگر یادگاریں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

بھارت کی یونین منسٹر ٹورازم، کلچر نے6 جولائی سے تمام یادگاریں سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم آگرہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تاج محل، آگرہ فورٹ سمیت دیگر یادگاریں تاحکم ثانی بندرکھنے کا حکم دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آگرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 دنوں میں آگرہ میں کورونا کے55 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، تاج محل سمیت دیگر یادگاریں کھولنے سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں 24 ہزار 800 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ ایک دن کے دوران 600 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

بھارت میں عالمی وبائی مرض سے اب تک 6 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 19 ہزار 303 اموات ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین