• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں، فاروق ایچ نائیک


آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس کی سماعت  کے بعد آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں، پارتھینون سے تو آصف علی زرداری کا کوئی تعلق ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینک نے جان بوجھ کرڈیفالٹ کرنے پر کیس دائر کررکھا ہے، اسٹیٹ بینک گورنر کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا، ہم نے درخواست دی ہے کہ احتساب عدالت کوکیس چلانے کا اختیار ہی نہیں ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جس کمپنی نے قرضہ لیا اس سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آصف زرداری کو متعدد بیماریاں ہیں، ڈاکٹرز نے بیماری اورعمر کی وجہ سے اسپتال سے گھر بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پارک لین ریفرنس میں سابق صدرآصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر کر دی گئی، ریفرنس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تازہ ترین