• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

گوجرانوالہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے میں الیکٹرانک میڈیا، جی یوجے سمیت سماجی و سیاسی کارکنان نے شرکت کی۔

مظاہرین نےکہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادی صحافت پر پابندی لگانا ہے۔ مظاہرین نے نجی نیوز چینل کی بندش کے خلاف بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ 114ویں دن بھی جاری رہا۔

سینئرصحافی مقصود بٹ ، شاہین قریشی ،ظہیر انجم ودیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین