• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین NDMA سیاسی معاملات میں بیان بازی سے گریز کریں، مصطفیٰ نواز کھوکھر


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کو سیاسی معاملات میں بیان بازی گریز کرنا چاہیے۔

ایک بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم اسی آئین کا حصہ ہے، جس پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے حلف اٹھایا ہے۔

بلاول بھٹو کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی افسر یا ادارے کو آئین پاکستان پر اعتراض کرنے کا ا ختیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔

تازہ ترین