• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کرکےخودکشی کر لی

فیصل آباد میں نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، ملزم مقتولہ کو پسند کرتا تھا اور طلاق دلوا کر شادی کا خواہشمند تھا۔ پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر اپستال منتقل کر دیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نوید نامی ایک نوجوان مقبولہ نامی شادی شدہ خاتون کو پسند کرتا تھا، اور اس سے شادی کا خواہشمند تھا۔

تاہم خاتون کے جانب سے پہلے خاوند سے طلا ق لے کر اسکی سے شادی سے انکار پر نوید نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود بھی اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دی ہیں۔

تازہ ترین