• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کی پیشگوئی کے باوجود اداروں نے انتظامات نہیں کئے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مون سون کی پہلی بارش کے ساتھ ہی شہر کی بیشتر سڑکیں اور آبادیاں گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کئی دنوں سے بارش کی پیش گوئی کر رہا تھا اس کے باوجود صوبائی حکومت،شہری اداروں کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی اور بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔بارش کی بار بار پیشگوئی کے باوجود حکومتی اداروں نے نا پہلے کوئی انتظامات کیے تھے اور نہ اب شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں گٹراُبل رہے ہیں اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندا اور بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں جس کے باعث ٹریفک جام بھی ایک عذاب جان بنا ہوا ہے صوبائی حکومت،وزیربلدیات،میئر کراچی اور ان کے ماتحت ادارے اور متعلقہ ذمہ داران زبانی جمع خرچ اور نمائشی اقدامات کے سوا کچھ کرنے پر تیار نہیں۔

تازہ ترین