• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرادعلی شاہ کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت، 8جولائی کو دوبارہ طلب

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیرکوپیش ہونے سے معذرت کر لی، جس کے بعد نیب نے مراد علی شاہ کو 8جولائی کو دوبارہ طلب کرلیاہے۔ وزیراعلی سندھ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا گیا تھا جسکے جوابات مانگے گئے ہیں،نیب نے جعلی اکائونٹ کے ذریعے اربوں روپے کرپشن کے میگا سکینڈل میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو 6جولائی کو طلب کر رکھا تھا، تاہم سید مراد علی شاہ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پرنیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔

تازہ ترین