• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بدترین بحران


کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بدترین بحران جاری ہے متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی۔

اختر کالونی میں 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی نہ آئی جبکہ کورنگی ناصرجمپ، پی اینڈ ٹی سوسائٹی اور لکھنؤ سوسائٹی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، گڈاپ، کاٹھور، گلشن معمار، شادمان ٹاؤن اور احسن آباد میں بھی بجلی غائب ہے۔

اس کے علاوہ ملیر سعود آباد اور نیو کراچی جبکہ فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، جمشید روڈ، حیدرآباد کالونی، لائنز ایریا، ڈیفنس، کورنگی، بلدیہ ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں بھی بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے۔

تازہ ترین