• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، پولیس مقابلہ میں ڈی ایس پی علامہ اقبال خان شہید، 2 اہلکار زخمی

صوابی، پولیس مقابلہ میں ڈی ایس پی علامہ اقبال خان شہید، 2 اہلکار زخمی 


صوابی،اسلام آباد( این این آئی،نمائندہ خصوصی)صوابی کی تحصیل رزڑ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی علامہ اقبال خان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے، خٹ کلے میں چھاپہ کے دوران ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ ،پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم نصیر ہلاک، ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق اطلاع ملنے پر بدھ کی صبح ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال خان کی قیادت میں پولیس تھانہ کالوخان موضع خٹ کلے میں ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں علامہ اقبال خان گولی لگنے سے موقع پر شہید ان کے دو گن مین طیب خان اور فیصل خان شدید زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر سکنہ احد کلے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال خان کا تعلق شبقدر کے گاؤں میرزئی سے تھا،شہید نے اپنے پیچھے ایک بیوہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے،ان کی نماز جنازہ پولیس لائن شاہ منصور (صوابی) میں ادا کی گئی۔

تازہ ترین