پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت وکیل فاروق نائیک کی عدم حاضری پر ملتوی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔
درخواست کی سماعت کے موقع پر فرخ شاہ کے وکیل فاروق نائیک عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد کر دی تھی۔