• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بلوچستان میں عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے لیکن مویشی منڈیوں میں رش کے باعث کورونا کے کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی  ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں رش کے باعث کورونا کے کیسز میں اضافے کاخدشہ ہے، مویشی منڈیوں کےباعث کانگو وائرس کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کےدنوں میں اگر ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گاتو کیسز میں مزید کمی ہوگی، کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی عوام کے تعاون کے باعث ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے عید پر تاجر برادری تعاون کرے، کوئٹہ- کراچی شاہراہ پر پبلک -پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زریعے کام کا منصوبہ ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ اس منصوبے پر 200ارب روپے کی لاگت آئے گی، فزیبیلیٹی کا کام آئندہ سال 15اپریل تک مکمل ہوگا، اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت تعاون کرے گی۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ چمن میں پاک افغان سرحد کی بندش کے معاملے پر حکومتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، حکومتی کمیٹی سرحد سے متعلق معاملات پر سفارشات پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ سرحد کو پرانے طریقے پر نہیں رکھاجا سکتا، سرحد پار سے امن وامان اور دہشت گردی کا خدشہ رہتا ہے۔

تازہ ترین