• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آرمی پبلک اسکول: انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیج دی گئی


سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سے متعلق انکوائری کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیج دی ہے۔

ترجمان اے پی ایس کمیشن عمران اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی گئی ہے۔

عمران اللّٰہ نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔

ترجمان اے پی ایس کمیشن نے کہا کہ سانحہ میں شہید بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے101 گواہان،31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات ریکارڈ کئے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے شہداء کے والدین کی درخواست پر 2018 میں کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی۔

تازہ ترین