• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی میں پی پی پر الزام نہیں، طارق سلہریا

ایتھنز(مرزارفاقت حسین )سندھ حکومت نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تینوں رپورٹس کوعام کر دیا،کسی بھی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کی قیادت پر کوئی الزام نہیں، سانحہ بلدیہ ٹائون کی جے آئی ٹی میں واضح طور پر ایم کیو ایم کے دہشت گردوں پر جرم ثابت کیا گیا ہے ۔اس کے باوجود حکمران اپنے ان نام نہاد نفیس دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے سندھ حکومت سے الجھنے میں مشغول ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے نائب صدر ڈاکٹر طارق سلہریا نے کیا ۔انہوں نے وفاقی وزیر علی زیدی کی طرف سے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بہتان بازیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نالائقیوں اور اتحادی ایم کیو ایم کے خلاف کچھ نہ کر سکنے کی بے بسی کو چھپانے کیلئے اپنی حیثیت سے زیادہ اڑنے کی کوشش کر کے عوام کی توجہ منعکس کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر طارق نے سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی اور جے آئی ٹیز پبلک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین