• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار سے زائد خواتین کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنیوالا شخص گرفتار

جاپان میں ایک ایسے شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو خواتین سے بات چیت کرنے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے ان کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرتا تھا۔

32 سالہ جاپانی شخص کو پولیس نے حال ہی میں گرفتار کیا ہے، اس شخص نے ایک خاتون سے بات چیت کرنے کے لیے اس کی غیر موجودگی میں ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر کیا اور جب خاتون نے اپنی گاڑی کا ٹائر دیکھا تو وہ آدمی فوراً ان کی مدد کو پہنچا۔

خاتون کو اچانک احساس ہوا کہ ایک سال قبل بھی ان کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا تھا اور مدد کے لیے آنے والا شخص بھی وہی تھا۔

بعدازاں خاتون نے پولیس کو اطلاع دی اور انہیں بتایا کہ گزشتہ سال بھی ان کے ساتھ بالکل اس ہی طرح کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج دیکھی تو یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کی غیر موجودگی میں ملزم نے ٹائر پنکچر کیا اور جب خاتون واپس آئی تو اسی نے انہیں مدد کی پیشکش کی۔

32 سالہ شخص نےفوراً اپنے جرم کا عتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ وہ ایسا خواتین کو جاننے یا ان سے بات کرنے کے لیے کرتا ہے۔

تازہ ترین