• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزاب سے 5 سالہ بچے کا قتل:ڈاکٹر سمیت تین گواہوں کے بیانات قلمبند

ملتان (سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ڈاکٹر سمیت مزید تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں جبکہ ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔
تازہ ترین