آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ٹکٹوں کی ری فنڈ کی تفصیلات جاری کردی ہیں ، 10 میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے پہلا مرحلہ 13 جولائی سے 5 اگست تک ہوگا ، اس میں بند دروازوں میں ہونیوالے 5میچ ، راولپنڈی میں بارش کی نذر ہوئے میچ کے ٹکٹ واپس ہوں گے ۔

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 اگست سے29 اگست تک مکمل ہوگا، ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر ، ایلی منیٹر اور فائنل کے ٹکٹ واپس ہوں گے ، ٹکٹوں کی واپسی کے واحد موقع سے 27 شہروں کے کورئیر سینٹرز سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

پراجیکٹ ایگزیکٹوپی ایس ایل شعیب نوید کاکہنا ہے کہ کورونا کے سبب صورتحال کا جائزہ لینے کی وجہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی، صارفین سے حکومتی حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست ہے۔

شعیب نوید نے بتایا کہ پی سی بی اور تمام فرنچائزز پرُامید ہیں کہ لیگ کے بقیہ میچز کو 2020ء میں ہی ری شیڈول کرلیاجائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید