• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورٹ منرو میں زرتاج گل کی گاڑی پر پتھراؤ


وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو بازار آمد کے موقع پر ناخوش گوار واقعہ پیش آیا ہے۔

وزیرِ مملکت کی بازار آمد پر کچھ لوگوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا اور ان کے خلاف واپس جاؤ، یہاں نہ آؤ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

زرتاج گل گزشتہ شب ہوٹل پر لوگوں کے درمیان بیٹھی رہیں اس دوران نعرے جاری رہے، ناخوش گوار واقعے کے دوران وہاں پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقابلہ جاگیرادارنہ نظام سے ہے، شکست ان کا مقدر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کورونا کی خود ساختہ تشریح زرتاج گل کو مہنگی پڑگئی، شدید تنقید

وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں کئی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرائی ہیں، مخالفین کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

زرتاج گل نے الزام عائد کیا ہے کہ اویس لغاری نے اپنے علاقے میں مجھ پر حملہ کرانے کی کوشش کی،وہ معصوم لوگوں کو آگے کرتے ہیں۔

تازہ ترین