• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کا پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر اظہار تشویش

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ چینی کی طرح پٹرول کے مجرم پکڑنے میں بھی حکومت سنجیدہ نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں، پٹرول بحران پر حکومتی رویے نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ملی بھگت سے پٹرول کے ذریعے قوم سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔

واضح رہے کہ پٹرول بحران سے متعلق انکوائری کمیٹی 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اہم مسائل کی وجہ سے رپورٹ جمع نہیں کی جاسکی، مزید وقت طلب کیا ہے۔

کمیٹی کے ایک رکن نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کمیٹی کی تفویض کی گئی ذمہ داریوں پر ہم کام کررہے ہیں مگر کچھ اہم مسائل باقی ہیں، اسی وجہ سے کمیٹی اپنی رپورٹ جمع نا کرسکی۔

تازہ ترین