• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دوسرے انٹر اسکواڈ میچ میں شرکت

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی دوسرے انٹر اسکواڈ میچ میں شرکت


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے شہر ووسٹر میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہفتے سےدوسرے انٹر ا سکواڈ میچ میں شرکت کررہی ہے۔ 2 روزہ پریکٹس میچ میں گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی اور وائٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کررہے ہیں۔. وورسٹر میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے درمیان 2 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے لئےانٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے لیے 2 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ گرین ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ ٹیم وائٹ کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد کی گئی ہے۔گرین نے پہلے بیٹنگ کی۔شان مسعودبارہ رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔دوسرے اوپنر عابد علی نے71اور کپتان اطۃر علی نے47رنز بنائے دونوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی کو ملیں۔ میچ کے دونوں دن 90، 90 اوورز کا کھیلیں گی۔ پاکستان گرین میںاظہر علی (کپتان)، بابراعظم، عابد علی، شان مسعود، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان، موسیٰ خان اور عثمان شنواری جبکہ وائٹس میںسرفراز احمد(کپتان)، فواد عالم، امام الحق، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی اپنی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

تازہ ترین