اسلا آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مو لانا فضل الرحمان آصف علی زرداری سمیت جس سے چاہیں ملیں حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت عوام کی طاقت سے بنی عوام کی طاقت سے ہی قائم رہے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے ہفتہ کے روز اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جما عتوں کا اتحاد پاکستانی سیاست کا کلچر ہے پی ٹی آئی کی حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا ء کے میلے کپڑوں سے متعلق شیخ رشید کا بیا ن درست ہے، اختلا فات ہر پارٹی میں ہو تے ہیں، انہیں پا رٹی کے اندر ہی حل کر نا چاہیے کیو نکہ باقی سب تماشا دیکھنے والے ہو تے ہیں ۔