• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ائیرلائن کی پروازیں دبئی، شارجہ اورابوظہبی کیلئے روانہ

اسلام آباد ( وقائع نگار)ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور العین کیلئے پروازیں روانہ ہورہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دبئی حکام کی ہدایات کے تحت تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی ۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کیلئے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم ہے۔ متحدہ عرب امارات کے لئے سفر کے خواہشمند آن لائن اپلائی کرنے کے لئے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے۔ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
تازہ ترین