• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ڈاکو ہلاک

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست ڈاکو مارا گیا۔

پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزم فدا حسین ڈکیتی، قتل اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا، واقعہ گزشتہ شب پیش آیا ہے۔

رات گئے اسے پرمٹ روڈ پر اسلحے کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کے اس کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا ۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم فدا حسین مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان میں پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک

واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او ارشد بھٹی کی مدعیت میں حملہ آوروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین