آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر یکم جمادی الثانی 1441ھ 27؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملتان: مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک


صوفیاء کی سر زمین ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ڈاکو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں 4 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، کہ شہریوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال جلال پور پیر والا منتقل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: فیصل آباد، 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں اور 2 پسٹل برآمد ہوئے ہیں، چاروں ڈاکو پولیس کو ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

قومی خبریں سے مزید