پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا جمہوریت کے خلاف سازشی کردار تھا ، آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا وقار بلند کیا تھا۔
اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح چبھ رہے ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاق کی آئینی ذمہ داری ہے کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پر غصہ اس لئے ہےکہ سندھ 18 ویں آئینی ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کر رہا ہے۔