کورونا وائرس دنیا بھر میں پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زیادہ زندگیاں لے گیا۔
امریکا میں ایک روز میں چھیاسٹھ ہزار سے زیادہ مریض سامنے آگئے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار ماسک پہنے نظر آئے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی ریسٹورنٹ کے دورے کے دوران ماسک لگایا۔
بھارت میں مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ تریپن ہزار سے زیادہ ہوگئی، کئی بھارتی ریاستوں میں پابندیاں دوبارہ سخت کردی گئیں۔
ایران میں کیسز بڑھنے پر تقاریب اور بڑے اجتماعات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انڈونیشیا کی ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹس سمیت تیرہ سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔
برازیل میں مقامی فٹ بال ٹیم کے چودہ کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔
دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔