• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے والے اہم ڈیلر کو گرفتار کر لیا. پولیس کے مطابق ملزم عزیز اللہ چرس سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ پولیس نے غنی چورنگی سائٹ سےاسے گرفتار کر کے 18 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نارتھ ناظم آباد کار لفٹر گینگ کے کارندے جمیل احمد کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے تھانہ گبول ٹاؤن اور سمن آباد کی حددو سے چوری کی گئی دو کاریں برآمد کر لیں،پولیس کے مطابق ملزم چوری کی گئی کاروں کو کوئٹہ میں فروخت کرتا تھا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،گلشن اقبال پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز تیمور شاہ اور عثمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین چھینے گئے موبائل فون،دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

تازہ ترین