• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عوام پر ترس کھائیں، فوری مستعفی ہو جائیں، رانا ثناء

عمران خان عوام پر ترس کھائیں، فوری مستعفی ہو جائیں، رانا ثناء


شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) نواز لیگ پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ عوام کی غربت اور بڑھتی ہوئی افلاس پر ترس کھائیں اور فوری طور پر مستعفی ہو کر ملک میں از سر نو انتخابات کا اعلان کریں قوم کو کسی نئے بحران سے بچانے کیلئے نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا پانا ضروری ہے۔

ثابت ہوگیا ہے کہ ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنا عمران خان اور اس کی نالائق ٹیم کے بس میں نہ ہے، نواز لیگ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور اے پی سی کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا، تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک اور قوم کو کسی نئے بحران سے بچانے کے لیے نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا پانا ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے نواز لیگ کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی سیدہ عظمیٰ بخاری ایڈووکیٹ کے والد اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق جسٹس سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

تازہ ترین