• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الر حمٰن کو بہن کے جنازہ میں شرکت کیلئے رہا کیا جائے

لوٹن (نمائندہ جنگ ) ایڈیٹر انچیف جنگ وجیو میر شکیل الر حمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر لندن، لوٹن اور ملٹن کینز سے پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے حکومت پاکستان سے میر شکیل الرحمان کی انسانی بنیادوں پر فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے، برطانوی ہائوس آف لارڈز کے ممبر لارڈ قربان حسین، مرکزی جماعت اہلست یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد ، کوآرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، لندن کے ممتاز قانون دان بیرسٹر نواب بابر خان، ملٹن کینز سے پاکستان مسلم لیگ نواز برطانیہ کے رہنما راجہ شکیل حیدر، سابق صدر جے کے ایل ایف برطانیہ لطیف ملک، سیکرٹری کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ سردار آفتاب خان نے یہ اپیل جنگ کے نمائندے کے ذریعےحکومت پاکستان کے ارباب اختیار سے کی ہے، اس موقع پر ممبر ہائوس آف لارڈز لارڈ قربان حسین نے جنگ وجیو کے ایڈیٹر انچیف اور فیملی کو اظہار رنج وغم کا پیغام بھی بھیجا ہے،ان رہنمائوں نےکہا کہ میر شکیل الرحمان کو انصاف مہیا کیا جائے اور حکومت پاکستان انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان کو ہمشیرہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے فوری رہا کرنے کا انتظام کرے۔

تازہ ترین