• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر میں چورو ں نے 5دکانوں کے تالے توڑ دئیے

پشاور( کرائم رپورٹر) بڈھ بیر بادشا ہ خیل میں چورو ں نے پانچ دکانوں کے تالے تو ڑکر سامان اور نقدی چوری کر لی اہالیان علاقہ نے ایک چور کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔راحت زمان ولد دولت خان سکنہ بڈھ بیرنے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وکان بند کرکے گھرچلا گیاعلی الصبح اسے اطلاع ملی کہ اس کی دکان کے تالے توڑ دئیے گئے ہیں وہ اہالیان علاقہ کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو دکان میں ایک مسلح شخص چوری میں مصروف تھا جس کو انہوں نے قابو کرکے پکڑ لیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے مدعی کے مطابق چور چار اور دکانوں کے بھی تالے توڑ چکا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے ساتھیوں کی تلا ش شروع کردی ۔
تازہ ترین