• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، نیب


نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی میں گھر منجمد کرنے کی توثیق کی استدعا کردی، نیب نے موقف اختیار کیا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا ہے۔

نیب نے احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر جواب جمع کرایا جس میں اس کاکہنا ہےکہ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا ہے، گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر نے رقم دی۔

نیب کے موقف کے مطابق آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے۔

نیب کاکہنا ہے کہ آصف زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کیے۔

نیب کے مطابق سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہو گیا۔

تازہ ترین