• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر لاہور سے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں اذانیں گونجتی اور اللّہ کی کبریائی کے نعرے بلند ہوتے رہیں گے۔

اِس سے قبل صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہدا جموں و کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں نے ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر میں جام شہادت نوش کیا، کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن اور اسلام کی حرمت انہیں جان سے پیاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ بائیس مسلمانوں کا جان قربان کر کےاذان مکمل کرنا پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، شہدائے کشمیرکی پکار بھارت سے تحریک آزادی کی صورت میں آج بھی گونج رہی ہے۔

تازہ ترین