• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں کورونا وباء کے بعد یورپین یونین کے وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس آج یورپین دارالحکومت برسلز میں ہو رہا ہے۔ اس سے قبل تمام اجلاس آن لائن منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔

اس اجلاس کے تمام شرکاء ایک طویل عرصے کے بعد ذاتی حیثیت میں شریک ہو رہے ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ترکی کے ساتھ تعلقات اور لاطینی امریکہ کے ممالک میں کورونا وباء کے معاملات زیر غور آئیں گے۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اجلاس سے قبل تسلیم کیا ہے کہ اس وقت یورپی یونین اور ترکی کے درمیان کشیدگی موجود ہے۔

تازہ ترین