• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کوروناوائرس سے مزید 203 افراد کا انتقال

ایران میں کوروناوائرس سے مزید 203 افراد انتقال کرگئے۔ ایرانی ترجمان برائے وزارت صحت کے تہران سے جاری بیان کے مطابق ایران میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ایران میں 24 گھنٹوں میں کورونا کےمزید 2 ہزار 349 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

 ترجمان وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار652 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ناصرف نئے مریضوں بلکہ اس سے ہونے والی اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 660ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ 13ہزار 995ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 17 لاکھ 59ہزار 129مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 822کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15لاکھ 17ہزار 84کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 66ہزار 176تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 72ہزار 151زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 23ہزار 187ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 79ہزار 466ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 335 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 162 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین