• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے ماسک پہننے پر سوشل میڈیا میمز کی بھرمار


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر ماسک پہن لیاِ، سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے میمز کی بھرمار ہوگئی، نقادوں نے اس پر انہیں ہالی ووڈ فلموں کے نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہہ دے ڈالی۔

میں ناں مانوں کی تکرار کے بعد بالآخر ماسک پہن کر تصویر کھنچوانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے منچلوں نے تاک تاک کر وار کئے، ہالی ووڈ فلموں کے نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہہ دے ڈالی۔

کسی نے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار انتھونی ہاپکنز کے ناقابل فراموش کردار Hannibal Lecter سے ملایا، تو کسی نے اسٹار وارز کا Darth Vader قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے میمز کی بھرمار ہوگئی۔

معروف مصنف اور امریکی صدر کے ناقد Stephen King نے کہا کہ ٹرمپ نے ماسک پہن لیا،، افسوس ہے کہ یہ سرخی ہے!

کسی نے کہا کہ ٹرمپ ماسک میں ہی ٹھیک ہیں، برائی جتنی کم دیکھنی پڑے اچھا ہے! ،صحافی Karen Tumulty نے ماسک مخالف مہم چلانے والے ٹرمپ کے حامیوں پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ اب تو آپ کے رہنما بھی مان گئے، دیوانوں اب تم بھی ماسک پہن لو!

واضح رہے کہ میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل میڈیکل ملٹری سینٹر کے دورے پر ٹرمپ نے پہلی دفعہ پبلک میں ماسک پہن کر کوئی تصویر کھنچوائی۔

اپریل میں ٹرمپ نے کورونا وباء سے متعلق سی ڈی سی کی ماسک پہننے کی حفاظتی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا تھا، لیکن بعد میں یہ بھی کہا کہ انہیں ماسک پہننے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب وہ کیمروں کے سامنے باقاعدہ ماسک پہن کر تصویر بنواتے نظر آئے۔

تازہ ترین