آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور طالبات ہراسگی پر سارہ احمد کے اہم انکشافات


لاہور کے نجی اسکول کی گرلز برانچ میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اہم انکشاف کیا ہے۔

ایک بیان میں سارہ احمد نے کہا کہ پولیس نے درخواست میں اپنی مرضی کی دفعات شامل کیں، کمزور دفعات کی وجہ سے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیے: نجی اسکول میں جنسی ہراسگی کے مبینہ واقعات

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد اساتذہ اور عملے کے ارکان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے یہ بھی کہا کہ طالبات کو دھمکیاں مل رہی ہیں، انہیں بلیک میل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات اتنی خوفزدہ ہیں کہ سیکیورٹی کی یقین دہانی کےباوجود درخواست نہیں دے پارہیں۔

قومی خبریں سے مزید