• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صنعت بلوچستان کی ملاقات


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر صنعت بلوچستان حاجی محمد خان طور اتمن خیل نے ملاقات کی۔

لاہور میں صوبائی وزیر بلوچستان کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ پنجاب حکومت گوادر میں پنجاب ہاؤس اور تفتان میں زائرین کےلیے سینٹر بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خاران میں پنجاب حکومت کی طرف سے ٹیکنیکل کالج رواں برس ہی مکمل ہوجائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تربت میں امراض قلب کا اسپتال بھی بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں ریسکیو 1122 کا مرکز اور بینک آف پنجاب کی شاخ بھی کھولیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بننے سے بلوچستان کے لوگوں کو معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔

تازہ ترین