• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر محکمے میں کرپشن، پنجاب میں جادو بھی چل رہا ہے، بلاول بھٹو

ہر محکمے میں کرپشن، پنجاب میں جادو بھی چل رہا ہے، بلاول بھٹو


کراچی (اسٹاف رپورٹر / نیوز ایجنسیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستان کی زندگی کیلئے خطرہ بن چکا ہے ، عمران خان اور پی ٹی آئی نے کشمیر کاز اور خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا۔

کشمیریوں کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیا ، پولیو میں کرپشن، حج میں کرپشن، پی آئی اے میں کرپشن کہ اسے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، پورا پنجاب جادو اور کرپشن پر چل رہا ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، بلین ٹری سونامی میں کرپشن، مالم جبہ میں کرپشن، فارن فنڈنگ کیس میں کرپشن، بی آر ٹی منصوبہ کرپشن کا سفید ہاتھی ہے، پی ٹی آئی جس چیز کو ہاتھ لگاتی ہے۔

اس میں کرپشن کرتی ہے، وفاقی حکومت کورونا ٹیسٹنگ کم کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے ، لوگ علیمہ خان کو بھولے نہیں ، کہاں ہیں ان کی منی ٹریل؟ سپریم کورٹ بی آر ٹی سے حکم امتناع ہٹائے۔ پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اب ہماری معیشت اور جمہوریت کو جو نقصان پہنچارہے ہیں ،عمران خان کا وزیراعظم رہنا نہ صرف ہمارے جمہوریت، معیشت بلکہ ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

عمران خان کی حکومت نے کشمیریوں کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیاہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور آج بھی ان کی تقریریں کو پاکستان اور کشمیر کے عوام یاد کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کرپشن، مسنگ پرسن اور میڈیا کا خاص طور پر ذکر کیا۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خاموش ہیں، ہم ایسے کام کرتے تو ہمارا جینا حرام کردیاجاتا، پی ٹی آئی حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن ہو یا حکومت میں واحد سیاستدان ہوں جس نے شروع دن سے مودی کی مخالفت کی ہے، پیپلزپارٹی پہلے دن سے مودی کی مخالفت کررہی ہے اور آگے جاکر بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے پہلے اور آخری وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کے عوام کو کشمیر پر متحد نہیں کیا، جو بھی حکومت ہو آمر، جمہوری، سیلیکٹو یا کٹھ پتلی یا منتخب جب بھی کشمیر کا مسئلہ آتا تھا تو ہم سب اکٹھے ہوتے تھے۔

 لیکن یہ نالائق وزیراعظم نے کشمیر کاز پر بھی اتحاد قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین