• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ادھیڑ عمر شخص کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

کراچی کے علاقے گڈاپ میں 45 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گڈاپ کے علاقے میں 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہوا ہے۔ زیادتی کرنیوالا 45 سالہ شخص بچی کا پڑوسی ہے۔ ملزم کو پولیس نے بچی کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

بچی کے میڈیکل چیک اپ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے جبکہ ملزم نے بھی تفتیش میں بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔

تازہ ترین