• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زین بگٹی کو 77کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی شاہد سلیم خان کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کو 77 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کا فیصلہ برقرار ہے۔ انہوں نے جی ایم فنانس کے بھیجے گئے نوٹ پر جواب دیا ہے کہ انہوں نے جی ایم فنانس کو جی ایم سی ایس آر کے ذریعے چیکس تیاری کی کوئی ہدایت نہیں کی تھی کیوں کہ وہ ان کی برابری کے افسر نہیں ہیں۔ البتہ انہوں نے او جی ڈی سی ایل کے چیف فنانشل افسر سے کہا تھا، جنہوں نے کیس فائل جی ایم فنانس کو دکھائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو 77 کروڑ 2 لاکھ 30 ہزار روپے کی ادائیگی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے کیوں کہ او جی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) شاہد سلیم نے اپنے نوٹ میں جو کہ جی ایم فنانس کو بھیجا گیا ، کہا ہے کہ انہوں نے چیک تیاری کے لیے جی ایم فنانس کو کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔ شاہد سلیم خان نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ جی ایم فنانس ان کی سطح کے افسر نہیں ہیں اس لیے انہوں نے ان سے چیک تیار کرنے کا نہیں کہا تھا بلکہ یہ بات چیف فنانشل افسر سے کی گئی تھی۔

تازہ ترین