آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والا چرس سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے چمن بارڈر کے راستے افغانستان سے پاکستان چرس کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی کسٹمز ہاؤس سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمینٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اکبر جان کی نگرانی میں پاکستان کسٹمز کی ایک خصوصی ٹیم نے افغانستان سے پاکستان آنے والی مال بردار گاڑیوں کی خصوصی نگرانی شروع کی۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں گزشتہ رات کسٹمز کی ٹیم نے چمن بارڈر کے قریب ایک دس وہیلر ٹرک کو روکنے کا اشارہ دیا تو ٹرک ڈرائیور اور اس میں سوار نامعلوم ملزمان ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق تعاقب کرنے پر ملزمان ٹرک کو کچھ فاصلہ پر روک کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

کسٹمز نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مکمل تلاشی لی توٹرک میں بنائے گئے خصوصی خفیہ خانوں سے اعلی قسم کی لگ بھگ ایک ٹن چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 20 کروڑ 70 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

برآمد شدہ چرس اور ٹرک کو ضبط کرکے مفرور ملزمان کےخلاف کسٹم اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید