• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے مزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن


پشاور میں مزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔  ان علاقوں میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن گل بہار نمبر 3، ریگی بادیزئی اور حسن خیل میں نافذ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پشاور کے مطابق ان علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خورونوش، میڈیسن اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ جبکہ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

ڈی سی پشاور نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین